62

افغان کرکٹر نجیب ترکائی ٹریفک حادثے میں جاں بحق

فوٹو: اے سی بی ٹویٹرافغانستان کے صوبے ننگرہار میں ٹریفک حادثے کے دوران شدید زخمی ہونے والے افغان کرکٹر نجیب ترکائی آج صبح انتقال کر گئے۔کرکٹ کی نامور ویب سائٹ ’’کرک بز‘‘ کے مطابق جمعہ 2 اکتوبر کو مشرقی صوبہ ننگرہار میں نجیب ترکائی سڑک عبور کرتے ہوئے چلتی گاڑی سے ٹکرا گئے تھے۔حادثے کے بعد 29 سالہ نجیب ترکائی کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی سرجری کی گئی تاہم منگل 6 اکتوبر کی صبح افغان کرکٹر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔افغان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے کھلاڑی کی موت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔نجیب ترکائی نے افغانستان کی جانب سے ایک ون ڈے اور 12 ٹی ٹوئںٹی میچز کھیلے تھے جس میں کل 263 رنز بنائے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں