45

بیوی کے سامنے کسی اور کی تعریف نہیں کرتے ۔۔۔۔ شوہر بیوی سے کیا چھپاتے ہیں اور کیوں؟

میاں بیوی کے مابین نوک جھونک ، بحث مباحثے، مطالبات ایک عام سی بات ہے۔ شوہروں کے حوالے سے یہ بات بہت مشہور سمجھی جاتی ہے کہ وہ بہت سے معاملات میں اپنی بیگمات سے بہت سی باتیں راز رکھتے ہیں۔

ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے بہت سے معاملات میں شوہر بیوی سے زیادہ اپنی چیزیں پوشیدہ رکھنے کے عادی ہوتے ہیں۔

سیدتی میگزین میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق چند ایسی چیزیں ہیں جو مرد اپنی بیویوں سے چھپانے کی کوشش کرتے ہیں۔ آئیں جانتے ہیں کہ وہ کونسی چیزیں ہیں۔

1- اکثر مرد حضرات رونے کی شدید خواہش کو اپنی بیگمات سے چھپانے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ بیوی کے سامنے کمزور نظر نہ آئیں۔

2- اپنی بیوی کے سامنے کسی دوسری خاتون کی کسی بھی حوالے سے تعریف کرنے سے گریز کرتے ہیں حالانکہ دل میں وہ اس خاتون کی کسی بھی خوبی کے معترف کیوں نہ ہوں۔

3- اپنی کسی بھی خامیوں بیوی کے سامنے ظاہر نہیں کرتے بلکہ بعض اوقات اس بات کا اظہار کسی مناسب موقع کے لئے سنبھال رکھتے ہیں۔

4- بیوی کے غصے کے وقت اپنی حقیقی رائے کا اظہار نہیں کرتے۔ بچوں کے متعلق یا گھریلو معاملات کے حوالے سے مناسب انداز سے بات نہیں کرتے تاکہ جھگڑے سے بچ جائیں۔

5- آخری نکتہ کئی مرد حضرات جب وہ مالی بحران کا شکار ہوں تو اس دوران وہ اپنی کیفیت کو بیوی سے راز رکھتے ہیں تاکہ اس کے سامنے شوہر کی شبیہ خراب نہ ہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں