قوائد و ضوابط

پاک۔علیز کا استعمال

آپ باخبر پاکستان کو اس شرط پر استعمال کر رہے ہیں کہ آپ اسے صرف قانونی طور پر جائز مقاصد کے لیے استعمال کریں گے اور کسی دوسرے کے حقوق پر اثر انداز نہیں ہوں گے۔ اس ویب سائٹ پر عمومی منفی روئیے، جیسے کسی دوسرے شخص کو ڈرانا دھمکانا، اسے ذہنی دباؤ کا شکار کرنا یا اس کے لیے دقت کا سبب بننا، فحش یا خیر اخلاقی مواد بھیجنا اور سائٹ پر جاری بحث و مباحثے کو معمول کے مطابق نہ چلنے دینا وغیرہ ممنوع ہیں۔

تخلیقی حقوق یا انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس

اس ویب سائٹ کے تمام جملہ حقوق بشمول کاپی رائٹس، ڈیزائن کے حقوق اور دیگر انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس (چاہے وہ پہلے سے رجسٹرڈ ہوں یا نہ ہوں) اور اس ویب سائٹ پر شائع ہونے والے تمام مواد کے جملہ حقوق باخبر پاکستان کے نام محفوظ ہیں۔ آپ سے توقع کی جاتی ہے کہ آپ پاک۔علیز پر شائع ہونے والے مواد کو کسی بھی صورت میں اپنے ذاتی اور غیر کاروباری استعمال کے علاوہ نہ تو نقل کریں گے، نہ کسی دوسری جگہ شائع کریں گے، نہ اس کے حصے بخرے کریں گے، نہ ریورس انجینئرنگ کریں، نہ ڈاؤن لوڈ کریں گے، نہ پوسٹ کریں گے، نہ براڈ کاسٹ کریں گے، ویب سائٹ پر موجود شئیرنگ کی آپشنز کے علاوہ کسی دوسرے ذریعے سے اس کی ترسیل نہیں کریں گے یا عوام الناس کو بہم پہنچائیں گے۔

اس پالیسی کے ذریعے آپ اس بات کے بھی پابند ہوں گے کہ آپ باخبر پاکستان پر پائے جانے والے مواد کو سوائے ذاتی اور غیر تجارتی مقاصد کے، اسے نہ تو اڈاپٹ کریں گے، نہ تبدیل کریں گے۔ ذاتی اور غیر تجارتی مقاصد کے علاوہ اس مواد کو کسی دوسرے مقصد کے لیے استعمال کرنے کے لیے آپ کو پہلے پاک۔علیز سے اس کی تحریری اجازت لینا ہو گی۔

وہ نام، تصاویر اور لوگوز جن سے باخبر پاکستان یا اس سے منسلکہ کسی تیسرے فریق اور ان کی تخلیقات اور سروسز کی شناخت ہوتی ہو، ان کے استعمال کے جملہ من جملہ حقوق مذکورہ فریقوں کے نام محفوظ ہیں۔

پاک۔علیز پر آپ کا مواد

آپ اپنی کسی بھی قسم کی تخلیقات (بشمول تحریر، تصاویر، گرافکس، ویڈیو اور آڈیو) جب باخبر پاکستان کے ساتھ شیئر کریں گے تو آپ اس بات سے اتفاق کر رہے ہوں گے کہ باخبر پاکستان آپ کے مواد کو بلامعاوضہ کسی بھی شکل میں استعمال کر سکتا ہے اور آپ باخبر پاکستان کو یہ حق دیتے ہیں کہ وہ اپنی آپریشنل اور ادارتی وجوہات کے پیش نظر آپ کے مواد کو دنیا بھر میں اپنے پروگراموں اور ویب سائٹ (یا سائٹس) پر استعمال کر سکتا ہے۔ مخصوص حالات میںباخبر پاکستان کو یہ حق بھی حاصل ہوگا کہ وہ آپ کے مواد کو کسی تیسرے فریق کے ساتھ بھی شیئر کر سکتا ہے۔

کوئی بھی مواد (بشمول خبر، تحریر، تصاویر، گرافکس، ویڈیو اور آڈیو) اپ لوڈ کرنے کے بعد پاک۔علیز کی ملکیت تسلیم کیا جائے گا۔ یہ مواد اس ویب سائٹ کو اپنا مواد بھجواتے ہوئے آپ اس بات کی تصدیق کر رہے ہوتے ہیں کہ آپ کا مواد آپ کی اپنی تخلیق ہے۔ مزید برآں یہ کہ اس مواد سے کسی کی تضحیک نہیں ہو رہی اور یہ کہ باخبر پاکستان آپ کے مواد کو استعمال کر سکتا ہے۔

ہم آپ کی تخلیقات کے ساتھ آپ کا نام بھی شائع کرتے ہیں، تاہم کبھی کبھی ایسا ممکن نہیں ہوتا۔ یہاں اس بات کا خیال رکھا جائے کہ باخبر پاکستان بغیر بتائے یا انتباہ آپ کا مواد اپنی ویب سائٹ سے ہٹا سکتا ہے۔

اگر آپ باخبر پاکستان کو مندرجہ بالا شرائط کے تحت جملہ حقوق دینے پر رضامند نہیں تو براہ کرم آپ اپنی تخلیقات باخبر پاکستان کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے نہ بھیجیں۔

اگر کبھی باخبر پاکستان اپنی شرائط اور حقوق کو نافذ کرنے میں ناکام رہتی ہے یا اس میں تاخیر ہو جاتی ہے تو اس سے باخبر پاکستان کے اس حق پر کوئی اثر نہیں پڑے گا کہ وہ آئندہ بھی اپنے حقوق و شرائط کا اطلاق نہیں کرا سکتی۔