51

ماسک بھی نقاب ہے؟ جانیں یہ خواتین کو کن بڑے مسئلوں سے بچا سکتا ہے؟

کورونا وائرس کے آنے سے معمولی ماسک کی اتنی اہمیت بڑھ گئی کہ ہر شخص اس کو پہننے لگا، اور وہ ممالک جہاں ماسک لگانے پر بھی پابندی تھی آج وہی سب سے زیادہ ماسک پہننے پر زور دیتے ہیں۔ خواتین جوکہ غیر مسلم ممالک میں نقاب پہن کر نکلتی تھیں کل تک ان پر بڑی تنقید کی جاتی، آج اس کو ایک اچھا صحت مند اقدام سمجھا جاتا ہے۔ لیکن اگر ہم اس ماسک پر غور کریں تو خواتین کو معلوم ہوگا کہ یہ ماسک ان کے لیئے سب سے زیادہ کارآمد اور فائدے مند ہے، کیونکہ اس سے نہ صرف کورونا سے بچ سکتی ہیں بلکہ اور بھی کئی مسائل سے خود کو بچا سکتی ہیں۔ • ماسک نقاب کا کام کرتا ہے اور اس کو پہننے کے بعد آپ کو کوئی بھی بری نظر سے نہیں دیکھ سکتا۔
• اکثر خواتین بازار میں خریداری کرنے لگتی ہیں تو انہیں لوگوں کی جانب سے بری نظر سے دیکھا جاتا ہے لیکن اب ماسک ہے جو آپ کا نقاب بھی ہے تو آپ ماسک پہن کر نکل جائیں اس سے لوگوں کی باتوں سے بھی بچ جائیں گی آپ۔
• کسی تقریب میں جاتے وقت اچھا سا میک اپ کرکے جب باہر نکلتی ہیں تو ہزاروں لوگوں کی نگاہ آپ پر ٹکتی ہے، مگر اب چونکہ ماسک آپ نے لگا لیا تو بغیر کسی فکر کے آرام سے تقریب میں چلی جائیں۔ آپ کا نقاب )ماسک( بھی کپڑوں میں میچنگ کا ہے، یہ زیادہ خوبصورت لگے گا۔
• تقریب میں نقاب لگا کر رکھنا پرانا اولڈ فیشن لگتا تھا تو اب ماسک لگالیں، نقاب بھی ہوجائے گا اور نیو فیشن بھی۔
• کسی پکنک پوائنٹ پر ماسک لگا کر جائیں گی تو آپ کو کوئی پہچان نہیں سکتا اور آپ مزے سے انجوائے کرسکتی ہیں۔
• خواتین کو اکثر یہ بات بری لگتی ہے کہ ان کے جیسے کپڑے کوئی دوسری عورت نہ پہنے، اور اگر کوئی نظر آجائے ایسی خاتون تو اس کو دیکھ کر ذرا سی جلن ہوجاتی ہے، لیکن اب چونکہ آپ ماسک پہن لیں گی تو کم از کم آپ کو یہ احساس نہیں ہوگا کہ سامنے والی عورت آپ کی طرف متوجہ ہے۔
• بس میں سفر کرتے وقت خواتین دھکے دیتی ہیں تو آپ بھی اب اپنا بچائو کرسکتی ہیں، ماسک لگائیں اور دھکے دے کر آپ بھی آگے جگہ بنا لیں۔
• نقاب مستقل نہیں لگا سکتی ، سانس کا مسئلہ ہے تو ماسک آسانی سے لگا بھی سکتی ہیں اور کچھ دیر کے لئے ہٹا لیں پھر دوبارہ لگا لیں، ماسک کا فائدہ بھی ڈبل اور استعمال بھی ڈبل۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں