46

مال آگ کی لپیٹ میں اور لڑکی تصویریں بنوانے میں مصروف ۔۔۔ اس ہفتے سوشل میڈیا پر کن تصویروں کا چرچہ رہا دیکھیں 5 وائرل تصاویر

جکل آئے دن کوئی نہ کوئی نئی چیز، تصاویر یا ویڈیو وائرل ہوتی رہتی ہے جوکہ لوگوں کی توجہ کا خاص مرکز بنتی ہے۔ اسی طرح موجودہ ہفتے میں وائرل ہونے والی 5 تصاویروں کے بارے میں ہم آپ کو بتاتے ہیں جو سب سے زیادہ لوگوں نے شیئر کی ہیں کچھ پر مثبت کمنٹس تو کچھ پر منفی کمنٹس بھی کیئے گئے۔
• فاطمہ ناصر:

لاہور کی موبائل مارکیٹ میں لگی آگ کے بلکل پیچھے کھڑے ہو کر مسکراتے ہوئی پوز میں تصاویریں بنوانے والی فاطمہ ناصر کی یہ تصاویریں سوشل میڈیا پر بڑی وائرل ہورہی ہیں جنھیں صارفین کی جانب سے بہت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
• فلم 50 کروڑ:

پاکستانی منی ہیسٹ فلم فلم 50 کروڑ کے ٹیزر کی تصاویریں بھی اس ہفتے شائقین کی پسند بنی ہوئی ہیں۔ فلم ایک گینگ کے گرد گھومتی دکھائی دے رہی ہے جس کا لیڈر ایک پروفیسر ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے فلم کو چربہ قرار دیتے ہوئے کہانی اور کاسٹ کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔
• صفدر اعوان:

کیپٹن صفدر اعوان کی مزارِ قائد پر لگائے جانے والے نعروں کی تصویر بھی سب سے زیادہ شئیر کی گئی جس پر تنقید بھی سب سے زیادہ ہوئی۔
• کومل ٹیکسی ڈرائیور:

سوشل میڈیا پر مشہور ہونے والی 19سالہ”کومل“ جس کا تعلق دہلی سے ہے۔ جو اپنی پڑھائی کا خرچہ خود اٹھانے کیلئے اوبر ڈرائیور بن گئی۔ کومل کو پڑھنے کا بہت شوق تھا لیکن اس کے والد اس کی پڑھائی کا خرچہ نہیں اٹھا سکتے تھے ۔انھوں نے اسکول جانے سے منع کردیا جس کے بعد کومل نے ہمت نہ ہاری اور اپنی پڑھائی کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا اور کہا ” ابھی تو کالج جانا ہے اور لائف میں بہت کچھ کرنا ہے ۔“
• دبئی میں پیدا ہونے والا نومولود:

دبئی میں نومولود نے پیدائش کے فوری بعد ڈاکٹر کا فیس ماسک نوچ لیا۔ جس کی تصویر سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے۔ جس پر بچے کو گود میں لینے والے ڈاکٹر کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ امید ہے جلد کورونا وائرس ختم ہو جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں