25

ن لیگ کو جھٹکا!!!اہم رُکن کا مستعفی ہونے کا فیصلہ، تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

لاہور ( نیوز ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے پنجاب اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔جلیل شرقپوری پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔جلیل شرقپوری پی ٹی آئی قیادت کیساتھ پریس کانفرنس میں استعفے کا اعلان کریں گے۔مسلم لیگ ن نے دعویٰ کیا تھا کہ پانچوں منحرف اراکین واپس آ چکے ہیں تاہم گذشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن

پنجاب اسمبلی فیصل نیازی نے استعفیٰ سپیکر کو دے دیا تھا۔ن لیگ پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رکن پنجاب اسمبلی فیصل نیازی نے ن لیگ کی رکنیت سے استعفیٰ دیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ فیصل نیازی نے استعفی اپوزیشن لیڈرکے چیمبر میں بیٹھ کر لکھا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن)کا ہر روز ایک استعفیٰ آئے گا۔ پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ میں اپنے خلاف ایک بار پھر تحریک عدم اعتماد جمع ہونے پر چوہدری پرویز الٰہی نے ردعمل دیا۔انہوں نے کہا کہ میرے خلاف یہ جتنی مرضی تحریک عدم اعتماد جمع کروالیں، کچھ بھی نہیں ہونے والا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ (ن) لیگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، ان کا ہر روز ایک رکن اسمبلی مستعفی ہوگا۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے 25 اراکین کو ڈی سیٹ کیے جانے کے بعد حمزہ شہباز بطور وزیر اعلیٰ پنجاب اکثریت کھو بیٹھے تھے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری کی طرف سے بھیجے گئے ریفرنس پر الیکشن کمیشن کے فیصلے کے تحت پنجاب اسمبلی کی رکنیت سے فارغ ہونے والوں میں جہانگیر ترین گروپ کے 18 ، علیم خان گروپ کے 5 اور اسد کھوکھر گروپ کے 2 اراکین شامل ہیں ۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے کی روشنی میں ڈی سیٹ ہونے والوں میں پی پی217 ملتان 7 سے محمد سلمان نعیم ، پی پی288 ڈی جی خان 2 سےمحسن عطاخان کھوسہ ، پی پی90بھکر2سے

سعید اختر خان ، پی پی97فیصل آبادایک سے محمد اجمل اور پی پی125جھنگ 2 سے فیصل حیات شامل ہیں۔اس کے علاوہ پی پی 7 راولپنڈی 2 سے راجہ صغیر احمد ، پی پی 83خوشاب سےملک غلام رسول ، پی پی90بھکرسے سعیداکبرخان نوانی ، پی پی127جھنگ سے مہر محمد اسلم ، پی پی140شیخوپورہ سے میاں خالد محمود ، پی پی202ساہیوال سےملک نعمان لنگڑیال اور پی پی158لاہور سے عبدالعلیم خان بھی ڈی سیٹ ہوئے ہیں۔ اسی طرح الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں پی پی 224 لودھراں سے زوار حسین وڑائچ ، پی پی228لودھراں سےنذیر احمد خان ، پی پی237بہاولنگر سےفداحسین ، پی پی273مظفرگڑھ سے محمد سبطین رضا ، مخصوص نشست پی پی322 سے عائشہ نواز ، مخصوص نشست پی پی327 سے ساجدہ یوسف ، مخصوص نشست پی پی364 سے ہارون عمران گل اور مخصوص نشست پی پی311 سے عظمیٰ کاردار کو ڈی سیٹ کیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ پی پی167لاہور سے نذیراحمدچوہان ، پی پی170 سے محمد امین ذوالقرنین ، پی پی272 سے زہرا بتول ، پی پی168 سے ملک اسد علی ، پی پی356 سے اعجاز مہیش ، پی پی287 سے جاویداختر بھی اپنی سوبائی اسمبلی کی نشست سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔کیٹاگری میں :

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں