58

کیا ملک میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن ہونے والا ہے؟ اہم تفصیلات آگئیں

وفاقی وزیر اسد عمر نے ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر لاک ڈاؤن کرنے کی طرف اشارہ دے دیا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ کورونا ایس اوپیز پر غیر ذمہ داری کےنتائج آنا شروع ہوگئے، یہ رویہ نہ بدلا تو جانوں کے ساتھ روزگار بھی کھودیں گے۔

اسد عمر نے ٹوئٹر پر کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے کہا کہ ”گزشتہ ہفتےکورونا سے یومیہ اموات اوسطاً 12تھیں، گزشتہ چند ہفتوں کے مقابلےمیں اموات میں یہ 140فیصد اضافہ ہے، ہم اجتماعی طور پر ایس او پیز کونظر انداز کر کے ایک بڑی غلطی کر رہے ہیں”۔

گذشتہ ہفتے وفاقی وزیر اسد عمر نے بتایا تھا کہ ”مظفرآباد میں کورونا وائرس سب سے زیادہ ہے اور کراچی میں بھی ہر گزرتے دن کے ساتھ کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ اسلام آباد اور لاہور میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، وقت آگیا ہے کہ ہم کورونا ایس اوپیز کو سنجیدگی سے لیں، ہمیں اب سخت ایکشن لینے کی ضرورت ہے، جبکہ یہ معمولات زندگی بھی متاثر کرسکتے ہیں”۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں