49

کیا منال خان کی شادی ہو رہی ہے؟ ایمن خان نے نئی تصویر شئیر کردی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ایمن خان کی سوشل میڈیا پر چند تصاویر شیئر کی گئیں ہیں جن کو دیکھ کر ان کے مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے۔

سب ہی جانتے ہیں کہ شوبز کی مشہور جڑواں اداکارہ بہنیں ایمن خان اور منال خان کئی ڈرامہ سیریلز میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ گزشتہ روز اداکارہ ایمن خان نے اپنے سوشل میڈیا ایپلیکیشن اِنسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایمن اور منال اپنی والدہ کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں سیلفی لے رہی ہیں۔

حال ہی میں ایمن خان کی جانب سے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایمن اور منال اپنی والدہ کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں سیلفی لے رہی ہیں۔

ایمن، منال اور اُن کی والدہ کے چہرے پر اُبٹن لگا ہوا ہے جبکہ ایمن خان کی جانب سے شئیر کردہ یہ بلا تبصرہ تصویر پر صرف ایک ہیش ٹیگ کا استعمال کیا گیا ہے۔

اداکارہ ایمن خان نے تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ویڈنگ بیلز۔

ایمن کی اس تصویر پر تاحال ہزاروں صارفین کے لائیکس اور تبصرے آ چکے ہیں جس میں مداح قیاس آرائیاں کرتے نظر آرہے ہیں کہ یہ تصویر ایمن خان کی بہن اداکارہ منال خان کی مہندی کی رسم کی ہو سکتی ہے۔

متعدد انسٹاگرام صارفین کا یہ خیال ہے کہ منال خان شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں جبکہ کچھ سوشل میڈیا صارفین تذبذب کا شکار ہیں اور ایمن سے پوچھ رہے ہیں کہ یہ کس کی شادی ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ دونوں بہنوں ایمن اور منال خان کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں