ہمارے بارے میں

باخبر پاکستان نام ہے انسانیت اور حبُ الوطنی کے فروغ کا۔۔۔ پورے سچ کی پوری تحقیق کے بعد پوری آواز سے ترویج ہمارا نصب العین ہے۔۔ دور ِ حاضر جسے بجا طور پر نفسا نفسی کا دور کہا جا سکتا ہے ایسے میں نسل ِ نو کو سچ کی ترغیب اور تروجیج دراصل جوئے شیر لانے کے مترادف ہے ، ہمارا نوجوان جو پوری دنیا میں بہترین صلاحیتوں کا حامل ہے اسے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے لیے مناسب فورم ہی دستیاب نہیں، ہمارے استاد، ریسرچ سکالرز، ڈاکٹرز ، انجینیئرز، آئی ٹی پروفیشنل، صحافی، ماہرین قانون، قلم کار، فنون لطیفہ سے وابستہ لوگ، گلوکار، فلم میکرز غرض کہ ہر میدان ِ عمل میں ہمارے نوجوانوں کا کوئی ثانی نہیں، لیکن مسئلہ ان کی صلاحیتوں کو منظر عام ہر لانے کا ہے جس کے لیے کوئی تیار نہیں تھا۔۔۔۔
باخبر پاکستان نے ان حالات کے پیش نظر اس جہدِ مسلسل کا بیڑا اٹھایا ہے اب کوئی بھی باصلاحیت بِلا تفریق ِ رنگ و نسل، جنس و قوم، مذہب و مسلک یہ حسرت لیے ضائع نہیں ہوگا کہ اسے مناسب “پلیٹ فارم” نہیں مل پایا،
باخبر پاکستان ایسا فورم ہے جہاں آپ خواہ کسی بھی شعبہ زندگی سے وابستہ ہیں آپ کو اپنی مطلوبہ اور دلچسپی والی معلومات اور “پورے سچ” سے مزین خبریں ملیں گی۔
باخبر پاکستان کا عزم ہے کہ سچ کے رستے میں جتنی بھی رکاوٹیں آئیں ان کو نہ صرف عبور کرنا ہے بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک صاف اور محفوظ رستہ بھی بنانا ہے، کیونکہ ہمارا یقین ہے کہ صاف نیت کے ساتھ چلنے سے منزل کا ملنا یقینی ہے اور جب “سچ کا وعدہ” لے کر چلیں تو اللہ کی مدد بھی ضرور شامل حال ہوتی ہے۔