اسلام آباد : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے علیمہ خان کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں نورین نیازی نے فون پر علیمہ خان کی گرفتاری کے بارے میں آگاہ کیا۔
اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ واضح کیا ہے کہ ہمارا مارچ پُرامن اور سیاسی ہوگا، جبکہ مقصد اپنے آئینی و سیاسی مطالبات کے لیے پُرامن جدوجہد کرنا ہے اور کسی قسم کا تصادم یا تشدد نہیں چاہتے۔
https://x.com/BarristerGohar/status/2101601478150607134?s=20
انہوں نے کہا کہ ایسے میں علیمہ خان کو گرفتار کرنا یا ایم پی او کے تحت نظر بند رکھنا تشدد اور کشیدگی کو ہوا دینے کے مترادف ہے، جس کی وہ شدید مذمت کرتے ہیں۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ حالات کو خراب کرنے کا یہ پہلا قدم ہے، لہٰذا تمام اقدامات فی الفور بند کیے جائیں۔
انہوں نے علیمہ خان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات کے خلاف پارٹی اپنا لائحہ عمل جلد دے گی۔
Lahore 35°C


