میرپور : آزاد جموں و کشمیر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میرپور نے میٹرک (پارٹ 2) سالانہ امتحانات 2026 کی ٹاپ پوزیشنز کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

سائنس گروپ (طالبات) میں سخت مقابلے کے بعد تین طالبات سامعہ چوہدری، امامہ مزمل اور ماہ روش نعیم عباسی نے 1200 میں سے 1184 نمبر حاصل کر کے مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن اپنے نام کی، جبکہ مخزارہ شاہد اور نتالیہ محبوب 1183 نمبروں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں، اور 1182 نمبر حاصل کر کے پانچ طالبات نے تیسری پوزیشن کا اعزاز حاصل کیا۔سائنس گروپ (طلبہ) میں گورنمنٹ ہائی اسکول گوراہ سدھنوتی کے عبداللہ ریاض نے 1178 نمبر لے کر پہلی، احمد طاہر راجہ اور سرمد حفیظ اعوان نے 1176 نمبروں کے ساتھ دوسری، جبکہ راجہ حسان علی نے 1175 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

دوسری جانب جنرل گروپ (طالبات) میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مکھیاالہ باغ کی فریال عمران 1127 نمبر لے کر نمایاں رہیں اور پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ جنرل گروپ (طلبہ) میں باغ کے عبداللہ مسعود توحیدی نے 1117 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔آزاد جموں و کشمیر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میرپور نے سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (پارٹ 2) پہلے سالانہ امتحان 2026 کی ٹاپ 20 امیدواروں کی پروویژنل میرٹ لسٹ جاری کر دی ہے، جس میں سخت مقابلے کے بعد مجموعی طور پر 123 طلبہ و طالبات نے جگہ بنائی ہے۔ جاری کردہ فہرست کے مطابق سائنس گروپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طالبات نے نمایاں پوزیشنز حاصل کیں۔سامعہ چوہدری، ماہ روش نعیم عباسی اور امامہ مزمل نے 1184 نمبرز کے ساتھ پوزیشن 1 حاصل کی، جبکہ مخزارہ شاہد اور نتالیہ محبوب 1183 نمبر لے کر پوزیشن 2 پر رہیں۔ اسی طرح مومنہ شاہد، ثنا اعجاز، ایمن اعجاز، وردہ امجد اور ادیبہ ظہیر نے 1182 نمبرز کے ساتھ پوزیشن 3 اپنے نام کی ۔ میرٹ لسٹ میں چوتھی پوزیشن (1181 نمبر) پر 3، پانچویں (1180 نمبر) پر 4، چھٹی (1179 نمبر) پر 5، اور ساتویں پوزیشن (1178 نمبر) پر طلبہ و طالبات سمیت 7 امیدوار شامل ہیں۔ بورڈ کی جانب سے جاری ٹاپ 20 لسٹ کا اختتام بیسویں پوزیشن (1165 نمبر) پر ہوا جس پر عائشہ وقار، علییشہ شبیر، انیب احمد، ماہم ساجد، عائشہ جمیل، سیدہ بنت الزہرا اور ایمان نواز سمیت 7 طلبہ کامیاب رہے۔