پشاور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے امید ظاہر کی ہے کہ مولانا فضل الرحمان مذاکراتی عمل میں مثبت کردار ادا کریں گے، جبکہ پی ٹی آئی اب بھی بامقصد مذاکرات کے لیے تیار ہے۔
چارسدہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن اتحاد میں شامل کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پی ٹی آئی ریاست کے ساتھ کھڑی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ مسائل کا حل نہیں ہے۔ ان کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کبھی دہشت گردوں کی حمایت میں بیان نہیں دیا۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں کی گاڑیاں کچے میں پھنسی ہوئی ہیں، اس لیے فریقین کو اپنی انا ختم کرکے مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے۔
انہوں نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک میں مسائل کے حل کے لیے بامقصد مذاکرات کے لیے تیار ہے۔
Lahore 25°C
Karachi 27°C
Islamabad 23°C


