اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سابق ڈائریکٹر جنرل نیب سلیم شہزاد کی اپیل منظور کرتے ہوئے ان کے خلاف جاری چارج شیٹ اور متعلقہ کارروائی کو کالعدم قرار دے دیا۔

جسٹس حسن اظہر رضوی نے کیس کا 22 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ سلیم شہزاد کی ڈگری سے متعلق نیب خود سپریم کورٹ میں تصدیق کر چکا ہے۔ دہائیوں بعد کسی نئے شواہد کے بغیر دوبارہ تحقیقات کرنا پہلی رپورٹ کے برعکس ہے۔

تحریری فیصلے کے مطابق سلیم شہزاد کی نیب میں تقرری کے وقت کسی قسم کے فریب، جعل سازی یا غلط بیانی کا الزام موجود نہیں تھا۔

وفاقی آئینی عدالت نے سلیم شہزاد کے خلاف جاری چارج شیٹ، الزامات اور متعلقہ کارروائی کو کالعدم قرار دے دیا۔