اسلام آباد : وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں ڈیفینس فورسز ایکٹ 2026ء اور نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ 2010ء میں ترامیم کے مسودوں کی منظوری دے دی گئی۔

وفاقی کابینہ نے ڈیفینس فورسز ایکٹ 2026ء کے مسودے کی منظوری دی۔ مسودہ 27ویں آئینی ترمیم کے تحت کی گئی ترامیم کے تسلسل میں تیار کیا گیا ہے، جس کا مقصد چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے اور چیف آف ڈیفنس فورسز ہیڈکوارٹرز سے متعلق انتظامی امور کا تعین کرنا ہے۔

کابینہ کی منظوری کے بعد ڈیفینس فورسز ایکٹ 2026ء کا مسودہ پارلیمان کے جاری اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اجلاس میں نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ 2010ء میں ترامیم کی بھی منظوری دی گئی۔ یہ ترامیم 27ویں آئینی ترمیم کے بعد ضروری قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے کی گئی ہیں۔

ترمیم شدہ نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ کا مسودہ بھی پارلیمان میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔