اسلام آباد: ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ایڈووکیٹ ہادی علی چٹھہ کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواستوں پر سماعت استغاثہ کی جانب سے تفتیشی افسر اور متعلقہ ریکارڈ پیش نہ کیے جانے کے باعث ملتوی کر دی گئی۔

عدالت میں سماعت کے دوران تفتیشی افسر اور کیس کا ریکارڈ دستیاب نہ ہونے پر کارروائی آگے نہ بڑھ سکی۔

عدالت نے آئندہ سماعت کے لیے 13 اکتوبر کی تاریخ مقرر کر دی ہے، جس پر ضمانت کی درخواستوں پر مزید کارروائی کی جائے گی۔