وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کے مطابق عمران خان کو پہلے الشفا ہسپتال لے جانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، تاہم ہسپتال کے راستے اور باہر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پیدا کی گئی سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر انہیں پمز ہسپتال منتقل کیا گیا۔
عطا اللہ تارڑ کے مطابق پمز ہسپتال میں ماہرِ امراضِ چشم، ماہرِ امراضِ قلب اور فزیشن سمیت مستند ڈاکٹروں کی ٹیم نے عمران خان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا۔ الشفا ہسپتال کے ڈاکٹرز بھی طبی معائنے کے عمل میں موجود تھے۔
وفاقی وزیر کے مطابق ڈاکٹروں نے عمران خان کو طبی طور پر صحت مند قرار دیا، جس کے بعد انہیں 21 اگست کی صبح تقریباً پانچ بجے اڈیالہ جیل واپس منتقل کر دیا گیا۔
عمران خان کی ہمشیرہ عظمیٰ خان بھی طبی معائنے اور علاج کے تمام مراحل کے دوران موجود رہیں۔
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ عمران خان کو ماضی میں بھی طبی سہولیات فراہم کی جاتی رہی ہیں اور آئندہ بھی جب انہیں ضرورت ہوگی، طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
Lahore 33°C
Karachi 30°C
Islamabad 31°C


