اسلام آباد ہائی کورٹ کے کمرہ عدالت میں مقدمات کی سماعت کے دوران وکیل کی جانب سے سیلفیاں بنانے پر جسٹس خادم حسین سومرو نے برہمی کا اظہار کیا اور عدالت کے تقدس اور نظم و ضبط کا خیال رکھنے کی ہدایت کی ۔
جسٹس خادم حسین سومرو نے وکیل کو سیلفیاں بناتے ہوئے دیکھ کر کہا کہ وکیل صاحب ، یہ کیا کر رہے ہیں آپ؟ کچھ خدا کا خوف کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ عدالت ہے، عدالت کے ڈیکورم کا کم از کم خیال رکھیں۔
واقعے کے بعد وکیل نے جسٹس خادم حسین سومرو سے معذرت کرلی۔
Lahore 23°C


