مولانا فضل الرحمان نے مہنگائی کے خلاف دھرنے دینے والوں پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے کچھ دوست مہنگائی کے خلاف دھرنے دیتے ہیں، جب وہ دھرنا دیتے ہیں تو مذاکرات کرتے ہیں، مذاکرات کے بعد قیمت اور بڑھ جاتی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اب لوگ ہاتھ جوڑ کر درخواست کرتے ہیں کہ خدا کے لیے آپ اپنے دھرنے بند کر دیں، مہنگائی سے ہماری جان چھوٹ جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ میں فوج کے خلاف نہیں ہوں، میں فوج کی سیاست میں مداخلت کے خلاف ہوں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں دھاندلی کرو گے تو ہم علی الاعلان آواز بلند کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر میں فوج کی وردی نہیں پہن سکتا تو میں آپ کو سیاست میں مداخلت کا حق نہیں دے سکتا۔

مولانا فضل الرحمان نے جنرل مشرف کے بارے میں کہا کہ جنرل مشرف امریکہ کا ساتھی تھا۔