اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان اور جنوبی افریقہ ون ڈے سیریز سے حاصل آمدن، اخراجات و دیگر تفصیلات فراہم کرنے کیلئے انفارمیشن کمیشن کی جانب سے جاری کیا گیا حکم آئندہ سماعت تک معطل کر دیا ۔


اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست پر حکم امتناع جاری کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے مطابق پاکستان انفارمیشن کمیشن کا 9 جولائی کا فیصلہ معطل کر دیاگیا ہے چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے چار اگست کو پی سی بی کی درخواست پر سماعت کی ۔