پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف بیرسٹر گوہر اور دیگر کی جانب سے دائر درخواستوں پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

عدالت نے وفاقی حکومت، اٹارنی جنرل پاکستان، ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا اور دیگر متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 10 نومبر سے قبل جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

عدالتی حکم نامے کے مطابق متعلقہ فریقین کو مقررہ مدت کے اندر اپنا مؤقف پیش کرنا ہوگا۔ درخواستوں میں خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو چیلنج کیا گیا ہے۔

مقدمے میں آئندہ کارروائی کے دوران فریقین کے جوابات اور مؤقف کی روشنی میں مزید پیش رفت متوقع ہے۔