اسلام آباد: پمز ہسپتال کی ایم سی ایچ وارڈ کے تیسرے فلور پر آتشزدگی کے افسوسناک واقعے میں 14 نومولود جاں بحق ہوگئے۔ پمز کے سربراہ نے 14 بچوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ امدادی کارروائیوں میں 6 فائر بریگیڈ گاڑیوں اور 4 ایمبولینسز نے حصہ لیا۔
ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا، جبکہ بچوں کو فوری طور پر آئی سی یو منتقل کیا گیا۔ پمز کے سربراہ کے مطابق ایک نومولود اور ڈیوٹی پر موجود دیگر افراد کو بھی ریسکیو کرلیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق واقعے کی انکوائری کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ انکوائری کمیٹی آتشزدگی کی وجوہات کا تعین کرے گی اور واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے گی۔
پمز کے سربراہ کا کہنا ہے کہ معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائیں گی تاکہ آتشزدگی کی اصل وجہ اور غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کیا جاسکے۔
Lahore 36°C
Karachi 30°C


