اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے تحریک انصاف کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی لانگ مارچ اور دھرنے ختم کرے تو حکومت بات چیت کے لیے تیار ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ تحریک انصاف کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں اور احتجاجی سرگرمیاں ختم کرنی چاہئیں، ایسا کرنے کی صورت میں حکومت یقیناً ان کے ساتھ بیٹھ کر مذاکرات کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ایک مرتبہ پھر لانگ مارچ اور دھرنوں کے سائے دوبارہ نمودار ہو رہے ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت نے سنجیدگی اور نیک نیتی کے ساتھ تحریک انصاف سے مذاکرات کیے، تاہم ان کے مطابق مذاکرات کا مقصد ہی یہ تھا کہ بات چیت کسی صورت کامیاب نہ ہو سکے۔
Lahore 27°C
Karachi 27°C


