اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اسپتال منتقلی سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد نہ ہونے کے خلاف پی ٹی آئی نے عدالت عظمیٰ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر کردی ۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 18 اگست 2026 کو سپریم کورٹ کی جانب سے جاری حکم کی خلاف ورزی ہوئی ، جس پر متعلقہ ذمہ داران کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔
پی ٹی آئی نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ مبینہ خلاف ورزی کے ذمہ دار افراد کو شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں اور انہیں ذاتی حیثیت میں عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا جائے۔
درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ ذمہ داران کو توہینِ عدالت کا مرتکب قرار دے کر قانون کے مطابق سزا دی جائے۔
پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو فوری طور پر شفا انٹرنیشنل اسپتال اسلام آباد منتقل کرنے اور وہاں ان کا مکمل طبی معائنہ کرانے کی بھی درخواست کی ہے۔
درخواست میں عدالتی حکم پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے عدالتی افسر تعینات کرنے یا لوکل کمیشن مقرر کرنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔
توہینِ عدالت کی درخواست پی ٹی آئی کے وکلا عزیر بھنڈاری اور سلمان اکرم راجا کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کی اسپتال منتقلی سے متعلق کیس کی مزید سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کر رکھی ہے۔
Lahore 34°C
Karachi 30°C
Islamabad 34°C

