الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دو مرحلوں میں منعقد کرانے کے لیے حکومت پنجاب کی تجویز منظور کرلی ہے۔ اس فیصلے کے تحت صوبے کے 41 اضلاع میں انتخابات دو مختلف مراحل میں ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے چیف سیکریٹری پنجاب کو بھجوائے گئے مراسلے میں فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں 21 اضلاع جبکہ دوسرے مرحلے میں 20 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات منعقد کرائے جائیں گے۔
مراسلے کے مطابق پہلے مرحلے میں چکوال، تلہ گنگ، پاکپتن، سیالکوٹ، اوکاڑہ، راجن پور، نارووال، چنیوٹ، خانیوال، ننکانہ صاحب، قصور، راولپنڈی، مری، ڈیرہ غازی خان، تونسہ، بہاولپور، لاہور، لودھراں، سرگودھا، حافظ آباد اور بھکر شامل ہیں۔
دوسرے مرحلے میں ساہیوال، گوجرانوالہ، وزیرآباد، بہاولنگر، اٹک، خوشاب، منڈی بہاؤالدین، وہاڑی، جہلم، شیخوپورہ، مظفرگڑھ، کوٹ ادو، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد، ملتان، میانوالی، لیہ، جھنگ، گجرات اور رحیم یار خان میں انتخابات کرائے جائیں گے۔
اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ الیکشن کمیشن چوہدری ندیم قاسم نے چیف سیکریٹری پنجاب کو باضابطہ مراسلہ ارسال کیا ہے۔
Lahore 15°C
Islamabad 12°C


