پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شفیع جان نے وفاقی حکومت اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور 27 ستمبر کے احتجاج کے حوالے سے سخت مؤقف اختیار کیا۔
شفیع جان نے رانا ثناء اللہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ چیلنج کرتے ہیں کہ ان کا موبائل فون لے کر فرانزک کرایا جائے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ اگر موبائل فون سے کالعدم تنظیموں کے نمبرز برآمد نہ ہوں تو وہ بھی وہی سزا قبول کرنے کے لیے تیار ہیں جو چور کے لیے مقرر ہے۔
انہوں نے رانا ثناء اللہ کو "مونچھوں والا دہشت گرد" بھی قرار دیا اور کہا کہ "رانا ثناء اللہ کان کھول کر سن لو، 27 ستمبر کو ہم خیبرپختونخوا سے آئیں گے، اگر کسی میں ہمت ہے تو ہمیں روک کر دکھائے۔"
پی ٹی آئی رہنما نے پختونوں کو مبینہ طور پر "جنگلی" کہنے کے معاملے پر بھی ردعمل دیا۔ شفیع جان کا کہنا تھا کہ اگر پختونوں کو جنگلی کہا جاتا ہے اور جنگلی اتنے ہی پسند ہیں تو وہ عظمیٰ بخاری کے لیے بھیج سکتے ہیں۔
شفیع جان نے مریم نواز کے ایک مبینہ بیان پر بھی اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ مریم بی بی کو اپنے بیان پر معافی مانگنا ہوگی۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران شفیع جان نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے 27 ستمبر کے احتجاج کے حوالے سے اپنے سیاسی مؤقف کا اظہار کیا۔
Lahore 35°C
Karachi 30°C


