آسٹریلیا کے سابق اوپنر ڈیوڈ وارنر نے 2018 کے سینڈ پیپر اسکینڈل کی تحقیقات کے حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے تحقیقات کے طریقہ کار پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔
ڈیوڈ وارنر نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کی ابتدائی تحقیقات کے دوران آسٹریلوی فاسٹ بولرز جوش ہیزل ووڈ، مچل اسٹارک اور نیتھن لائن کے بیانات ریکارڈ نہیں کیے گئے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ان کھلاڑیوں سے پوچھ گچھ ہی نہیں کی گئی تو پھر یہ کیسے طے کیا گیا کہ ٹیم کے بولرز کو گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے معاملے کا علم نہیں تھا؟
وارنر کے مطابق تحقیقات کے ابتدائی مرحلے ہی میں بعض کھلاڑیوں کو اس واقعے کا ذمہ دار قرار دینے کا فیصلہ کرلیا گیا تھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کرکٹ آسٹریلیا اب بھی ایسے مؤقف پر قائم ہے جو ان کے بقول دستیاب حقائق سے مطابقت نہیں رکھتا۔
Lahore 17°C
Karachi 23°C
Islamabad 15°C


