برمنگھم : انگلینڈ نے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں کلین سوئپ مکمل کرلیا۔
میچ کے چوتھے روز انگلش ٹیم نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 130 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کپتان جو روٹ نے 62 رنز جبکہ جورڈن کاکس نے 59 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے نئی گیند سے مؤثر بولنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کے اوپنرز بین ڈکٹ اور امیلیو گے کو ابتدائی مرحلے میں پویلین بھیجا، تاہم اس کے بعد انگلش بیٹرز نے ہدف حاصل کرلیا۔
اس سے قبل تیسرے روز پاکستان کی پوری ٹیم 449 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔ پاکستان کو بڑا مجموعہ بنانے میں ڈیبیو کرنے والے رضا اللہ اور محمد عباس کی 121 رنز کی شراکت نے اہم کردار ادا کیا۔
میچ میں عمدہ کارکردگی پر پیٹر ڈین لارنس کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا، جبکہ انگلینڈ کے فاسٹ بولر اولی رابنسن اور پاکستان کے محمد عباس کو سیریز کا مشترکہ بہترین کھلاڑی منتخب کیا گیا۔
Lahore 33°C
Karachi 30°C


