اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے کفایت شعاری کے اقدامات کے باوجود سرکاری امور چلانے کے اخراجات میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دستیاب وزارت خزانہ کی دستاویزات کے مطابق مالی سال 2026-27 کی پہلی سہ ماہی، یعنی جولائی سے ستمبر 2026 کے دوران وفاقی حکومت نے انتظامی اور روزمرہ امور پر مجموعی طور پر 206 ارب 64 کروڑ روپے خرچ کیے۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال 2025-26 کی اسی مدت میں ان اخراجات کا حجم 161 ارب 18 کروڑ روپے تھا۔ اس طرح ایک سال کے دوران سرکاری اخراجات میں 28.21 فیصد اضافہ ہوا۔
ان اخراجات میں وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور سرکاری اداروں کے آپریشنل معاملات، ملازمین کی تنخواہیں، انتظامی ضروریات اور دیگر سرکاری امور پر آنے والی لاگت شامل ہے۔
وزارت خزانہ کی دستاویزات کے مطابق وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے دوران حکومتی امور چلانے کے لیے مجموعی طور پر 1071 ارب روپے خرچ کرنے کا تخمینہ بھی مقرر کر رکھا ہے۔
Lahore 17°C
Islamabad 12°C


