اسلام آباد : وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ اہم سرکاری دورے پر جنوبی کوریا روانہ ہوگئیں، جہاں وہ گلوبل اے آئی اینڈ ڈیجیٹل سمٹ 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ وفاقی وزیر آئی ٹی سمٹ کے دوران اے آئی اینڈ ڈیجیٹل منسٹریل میٹنگ میں شرکت کریں گی، جس میں پاکستان میں مصنوعی ذہانت (AI) اور ڈیجیٹل شمولیت سے متعلق ترجیحی امور پر گفتگو کی جائے گی۔
دورے کے دوران شزا فاطمہ خواجہ کی گوگل کے وائس پریذیڈنٹ ولسن ایل وائٹ سے اہم دوطرفہ ملاقات بھی ہوگی۔وفاقی وزیر ڈیجیٹل اینڈ اے آئی کمپیکٹ کے سیشن میں پاکستان کا مستقبل کا لائحہ عمل پیش کریں گی۔
شزا فاطمہ خواجہ کی ورلڈ بینک کے نائب صدر عثمان ڈیاگانے سے بھی دوطرفہ ملاقات طے ہے۔
وفاقی وزیر عالمی سطح پر انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل سہولیات کی یکساں فراہمی سے متعلق اہم نشستوں میں اظہارِ خیال کریں گی۔
پاکستان ڈیجیٹل اینڈ اے آئی کمپیکٹ پر دستخط کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بننے جا رہا ہے۔
Lahore 23°C


