بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف پر ممبئی کے علاقے جوہو میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، تاہم اداکار محفوظ رہے۔ حملے کی ذمہ داری بشنوئی گروپ نے قبول کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اتوار کی شام پیش آیا، جب ٹائیگر شروف فٹ بال میچ کے بعد واپس آرہے تھے۔ موٹرسائیکل پر سوار تین ملزمان نے مبینہ طور پر ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا، جس سے گاڑی کو نقصان پہنچا۔
واقعے میں اداکار کے ڈرائیور اور ایک آٹو رکشہ ڈرائیور کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، جبکہ ٹائیگر شروف کو کوئی چوٹ نہیں آئی۔
رپورٹس کے مطابق جائے وقوع سے گولیوں کے پانچ خول ملے ہیں۔ پولیس واقعے کی تحقیقات اور ملزمان کی شناخت کے لیے کارروائی کر رہی ہے۔
Lahore 23°C


