لاہور: ٹک ٹاکر سامیہ مبارک کو مبینہ طور پر پروٹوکول دینے اور گرفتاری کے بعد پیسے لے کر چھوڑنے کے الزامات پر لاہور پولیس کے تین اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران ڈیفنس بی کے ایس ایچ او، محرر اور ایک لیڈی کانسٹیبل کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق سامیہ مبارک کو بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑی پر روکا گیا تھا۔ اس معاملے میں پولیس اہلکاروں پر اختیارات سے تجاوز کرنے اور مبینہ طور پر پیسے لے کر ملزمان کو چھوڑنے کے الزامات سامنے آئے ہیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ شفاف تحقیقات کو یقینی بنانے کے لیے تینوں اہلکاروں کو عہدوں سے ہٹایا گیا ہے، جبکہ معاملے کی انکوائری ایس ایس پی آپریشنز کے سپرد کر دی گئی ہے۔
حکام کے مطابق انکوائری کے دوران الزامات ثابت ہونے کی صورت میں متعلقہ اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
واضح رہے کہ سامیہ مبارک ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی بہن ہیں۔
Lahore 29°C
Karachi 33°C
Islamabad 25°C


