اسلام آباد : ملک میں مہنگائی میں اضافے کا سلسلہ برقرار ہے، گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.49 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جبکہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 9.66 فیصد تک پہنچ گئی۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران پیاز کی قیمت میں 14.17 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ پیٹرول 3.77 فیصد اور مرغی کا گوشت 3.35 فیصد مہنگا ہوا۔ اسی دوران لہسن کی قیمت میں 2 فیصد اور چنے کی دال میں 0.63 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار بنیاد پر بعض اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی بھی ہوئی۔ انڈے 5.78 فیصد ، ڈیزل 5.15 فیصد جبکہ ٹماٹر کی قیمت میں 4.99 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔
ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق سالانہ بنیاد پر پیاز کی قیمت میں سب سے زیادہ 132.52 فیصد اضافہ ہوا۔ ٹماٹر 93.21 فیصد ، گندم کا آٹا 62.25 فیصد، ایل پی جی 51.69 فیصد جبکہ ڈیزل 33.08 فیصد مہنگا ہوا ۔
دوسری جانب سالانہ بنیاد پر آلو کی قیمت میں 30.01 فیصد ، چینی میں 19.10 فیصد ، مرغی کے گوشت میں 17.68 فیصد اور انڈوں کی قیمت میں 17.41 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
Lahore 33°C
Islamabad 30°C


