اسلام آباد: عالمی بینک نے سندھ کے دیہی علاقوں میں صاف پانی، صفائی اور حفظان صحت کی سہولتوں کی فراہمی کے لیے STAR-WASH-1 منصوبے کی فنڈنگ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، جس سے صوبے کے تقریباً 15 لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔
عالمی بینک کے اعلامیے کے مطابق اس منصوبے کا مقصد دیہی سندھ میں پینے کے صاف پانی تک رسائی بہتر بنانا، نکاسی آب اور صفائی کے نظام کو مؤثر بنانا اور حفظان صحت سے متعلق سہولتوں میں بہتری لانا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں بچوں کی نشوونما متاثر ہونے اور ان کے قد میں مناسب اضافہ نہ ہونے کی بڑی وجوہات میں آلودہ پانی اور صفائی کے ناقص انتظامات شامل ہیں۔ منصوبے کے ذریعے دیہی سندھ میں ان بنیادی مسائل پر قابو پانے اور بچوں میں اسٹنٹنگ کی شرح کم کرنے میں مدد ملے گی۔
عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے بھی دیہی سندھ میں پانی کی فراہمی اور صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
منصوبے کے تحت صاف پانی کی فراہمی، صفائی کے بہتر انتظامات اور حفظان صحت سے متعلق اقدامات کے ذریعے دیہی آبادی کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے پر توجہ دی جائے گی۔
Lahore 17°C
Karachi 23°C
Islamabad 15°C


