اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات سے متعلق درخواست پر سماعت کے دوران پولیس اور ایف آئی اے کی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی گئی۔
کیس کی سماعت جسٹس شاہ رخ ارجمند نے کی ۔ علیمہ خان کی جانب سے وکلا خالد یوسف چوہدری اور شاہینہ شہاب جبکہ سرکار کی جانب سے عثمان گھمن عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت کو جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد پولیس کے ریکارڈ کے مطابق علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف مجموعی طور پر تین مقدمات درج ہیں، جبکہ ایف آئی اے میں دونوں کے خلاف ایک انکوائری زیرِ التوا ہے۔
سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ دستیاب تازہ ترین معلومات کے مطابق دونوں بہنوں کے خلاف یہی تین مقدمات اور ایک ایف آئی اے انکوائری موجود ہے۔
رپورٹ جمع ہونے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست نمٹا دی۔ درخواست بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے دائر کی گئی تھی ، جبکہ شاہریز خان نے اکتوبر 2024 میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی گرفتاری کے دوران عدالت سے رجوع کیا تھا۔
Lahore 33°C
Karachi 30°C


