اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے جیل میں ملاقات کے لیے نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کے ارکان کی درخواست 5 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کردی ہے۔
درخواست کی سماعت جسٹس عمیر مجید ملک کریں گے۔ نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی نے سینئر وکیل فیصل فرید چوہدری کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔
درخواست گزاروں میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری، سابق گورنر عمران اسماعیل، محمود مولوی اور بیرسٹر سیف شامل ہیں۔
عدالت کی جانب سے درخواست سماعت کے لیے مقرر کیے جانے کے بعد عمران خان سے جیل میں ملاقات کے معاملے پر آئندہ سماعت اہمیت اختیار کرگئی ہے۔
Lahore 29°C


