کراچی: وفاقی وزیر صحت اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ اگر کراچی کو وفاق کے زیر انتظام لانے کی تجویز پیش کی گئی تو وہ اس کی بھرپور حمایت کریں گے۔
مصطفیٰ کمال نے واضح کیا ہے کہ ایم کیو ایم نئے صوبوں کے قیام کی جدوجہد سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگی اور کوئی سیاسی دباؤ اس مؤقف کو تبدیل نہیں کرسکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کا قیام محض سیاسی مطالبہ نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے مستقبل اور بقا کا معاملہ ہے، اس لیے اس پر مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔
ایم کیو ایم رہنما نے دسمبر کو اس حوالے سے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام سے متعلق آئندہ پیش رفت اگلے مالی سال کا بجٹ پیش کیے جانے سے قبل ہونی چاہیے۔
مصطفیٰ کمال کے مطابق اگر نئے صوبوں کے قیام پر سرکاری سطح پر بات چیت نہ ہورہی ہوتی تو اب تک کوئی نہ کوئی قوت اس عمل کو روک چکی ہوتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں کسی ایک سیاسی جماعت کے مفادات کے بجائے ریاست کو محفوظ اور مضبوط بنانے کو ترجیح دینے کی ضرورت ہے۔
Lahore 22°C
Islamabad 22°C


