اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزاؤں کے خلاف اپیلیں 25 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر کر دی ہیں۔
اس حوالے سے رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے کاز لسٹ جاری کر دی گئی ہے، جس کے مطابق چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل بینچ اپیلوں کی سماعت کرے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کیس کی تیاری کیلئے عدالت سے دو ہفتوں کی مہلت طلب کی تھی۔
تاہم عدالت نے وکیل کی استدعا پر ایک ہفتے کا وقت دیا تھا، جس کے بعد اب عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلیں 25 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہیں۔
Lahore 16°C
Islamabad 13°C


