اسلام آباد: سابق سینیٹر مشتاق احمد کی اہلیہ حمیرا طیبہ نے خلع حاصل کرلی۔

اسلام آباد کی فیملی کورٹ نے حمیرا طیبہ کی درخواست پر خلع کی ڈگری جاری کرتے ہوئے سابق سینیٹر مشتاق احمد کے ساتھ ان کا نکاح ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

فیملی کورٹ کی جج امبرین اقبال نے کیس کی سماعت کے بعد خاتون کے حق میں خلع کی ڈگری جاری کی۔

عدالت کے مطابق حمیرا طیبہ اپنے شوہر کے ساتھ مزید ازدواجی زندگی جاری رکھنے پر آمادہ نہیں تھیں، جس کے باعث عدالت نے خلع کی درخواست منظور کرتے ہوئے نکاح ختم کرنے کی ڈگری جاری کردی۔