اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس یکم دسمبر کو شام 5 بجے طلب کرنے کے لیے نئی سمری ارسال کر دی گئی ہے۔
طارق فضل چوہدری کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے سمری کی منظوری کے بعد صدر مملکت قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کریں گے، جو 24 دسمبر تک جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس میں اہم قانون سازی کی جائے گی، اس لیے تمام جماعتوں کو قانون سازی کے عمل میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ اجلاس کے دوران ماحول کو سازگار رکھنا حکومت اور اپوزیشن دونوں کی یکساں ذمہ داری ہے۔
Lahore 24°C
Islamabad 23°C


