کراچی: عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث دونوں قیمتی دھاتیں مزید مہنگی ہوگئیں۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 115 ڈالر بڑھ کر 3 ہزار 676 ڈالر ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی دیکھنے میں آئے، جہاں فی تولہ سونا 11 ہزار 500 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 90 ہزار 136 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 9 ہزار 859 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 34 ہزار 478 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت بھی 2 ڈالر 77 سینٹس بڑھ کر 44 ڈالر 28 سینٹس ہوگئی۔

مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 277 روپے اضافے کے بعد 4 ہزار 906 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 238 روپے مہنگی ہوکر 4 ہزار 206 روپے کی ہوگئی۔