اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ اور گورنر راج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ایمرجنسی اور گورنر راج کے حکومتی اقدام کو کل پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔

محمود خان اچکزئی نے بتایا کہ وہ خود اختر مینگل سمیت تین افراد کے ہمراہ پشاور جائیں گے اور سینئر شہریوں کی حیثیت سے عدالت میں حکومتی اقدام کے خلاف درخواست دائر کریں گے۔