راولپنڈی (رپورٹ؛٫رانا مسعود حسین )

نجی ٹی وی۔ چینل کی پروگرام ہوسٹ ربیعہ احسن شوہر کی مبینہ فائرنگ سے جاں بحق ہوگئی ہیں ،ابتدائی تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے گلشن آباد سیکٹر 2 میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں 40 سالہ ربیعہ احسن کو ان کے گھر میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا ہے،افسوسناک واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسران اور پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔سی پی او راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا نے جائے وقوعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ربیعہ احسن کی لاش بیڈ روم سے ملی ہے، جنہیں سامنے سے گردن کے نیچے ایک گولی لگی ہے۔ قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ موقع سے برآمد کر لیا گیا ہے۔اور مقتولہ کے شوہر احسن کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے، جبکہ ایف آئی آر بھی درج کی جا رہی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق گولی بظاہر مقتولہ کے شوہر کی جانب سے ماری گئی۔ مقتولہ دو بیٹیوں کی ماں تھیں ، پولیس معاملے کی تمام پہلوؤں سے جامع تفتیش کر رہی ہے۔