اسلام آباد: جرمن ایئرلائن یو ایس سی نے پاکستان میں براہ راست فضائی آپریشنز شروع کرنے کی تیاریاں تیز کر دی ہیں، جس سے پاکستان اور جرمنی کے درمیان فضائی رابطوں میں مزید بہتری کی توقع ہے۔
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جرمن کمپنی یو ایس سی جی ایم بی ایچ (USC GmbH) کی نامزدگی منظور کر لی ہے، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان فضائی آپریشنز کے آغاز کے لیے ایک اہم ریگولیٹری مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔
ایئرلائن نے پاکستان کے دو بڑے شہروں کے لیے پروازیں شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ نئی غیر ملکی ایئرلائن کی آمد سے ملکی فضائی مارکیٹ میں مسابقت بڑھنے اور مسافروں کو سفری سہولیات کے مزید مواقع ملنے کی توقع ہے۔
جرمن کمپنی کے آپریشنز سے پاکستان میں سیاحت کے فروغ اور ایوی ایشن کے شعبے میں کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کے امکانات بھی روشن ہوں گے۔ اس کے علاوہ طیاروں کی لیزنگ، گراؤنڈ ہینڈلنگ اور مقامی سطح پر بھرتیوں کے ذریعے سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہو سکتے ہیں۔
ایئرلائن انتظامیہ کے مطابق نامزدگی کی منظوری کے بعد باقاعدہ پروازوں کے آغاز کے لیے دیگر ضروری آپریشنل منظوریوں کا عمل مکمل کیا جائے گا۔
Lahore 25°C
Islamabad 23°C


