نیوزی لینڈ کے جارح مزاج بلے باز گلین فلپس نے بھارت کے خلاف ایک ہی کیلنڈر سال میں ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سنچریاں اسکور کرکے منفرد اعزاز حاصل کرلیا۔

گلین فلپس یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے ایک ہی سال میں بھارت کے خلاف کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں سنچریاں بنائیں۔

ویلنگٹن کے بیسن ریزرو میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں شاندار سنچری اسکور کرکے فلپس نے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

اس سے قبل انہوں نے 18 جنوری 2026 کو اندور میں کھیلے گئے ون ڈے میچ میں 106 رنز کی اننگز کھیلی تھی، جبکہ 30 اکتوبر کو آکلینڈ میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے دوران محض 49 گیندوں پر 107 رنز بنا کر اپنی جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا تھا۔

یوں گلین فلپس ایک ہی کیلنڈر سال میں کسی ایک حریف کے خلاف تینوں فارمیٹس میں سنچریاں بنانے والے دوسرے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔ ان سے قبل بھارتی کپتان روہت شرما نے 2017 میں سری لنکا کے خلاف یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

اس کے علاوہ فلپس نیوزی لینڈ کی جانب سے کسی ایک ٹیم کے خلاف تینوں فارمیٹس میں سنچریاں بنانے والے پہلے بلے باز بھی بن گئے ہیں۔