پاکستان کے معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ عروب جتوئی ایک حالیہ وی لاگ کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔

وی لاگ میں عروب جتوئی نے ایک ہی دن میں ایک کروڑ روپے خرچ کرنے کا چیلنج پورا کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران انہوں نے ایک لگژری ریسٹورنٹ میں کھانا کھایا، جہاں تقریباً 50 ہزار روپے کا بل ادا کیا گیا۔

بعد ازاں عروب جتوئی نے جدید آئی فون خریدا، جس کی قیمت وی لاگ میں تقریباً 10 لاکھ روپے بتائی گئی۔ اس کے بعد وہ ایک جیولری شاپ پہنچیں جہاں انہوں نے سونے کے زیورات خریدے اور چیلنج کی بڑی رقم زیورات کی خریداری پر خرچ کی۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل دیکھنے میں آئے۔ بعض صارفین نے عوام کے سامنے اس انداز میں دولت کی نمائش پر اعتراض کیا، جبکہ کچھ نے اسے غیر ضروری دکھاوا قرار دیا۔

کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ اعتراض رقم خرچ کرنے پر نہیں بلکہ اسے سوشل میڈیا پر نمایاں کرنے پر ہے۔ دوسری جانب بعض افراد نے مؤقف اختیار کیا کہ تنقید کے باوجود اس نوعیت کے وی لاگز یوٹیوبرز کی مقبولیت اور آمدن میں اضافے کا ذریعہ بنتے ہیں۔