پاکستانی اوپنر فخر زمان نے سری لنکا کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں 100 چھکے مکمل کرکے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے دوران فخر زمان نے سری لنکن فاسٹ بولر بنورا فرنینڈو کی گیند پر ڈیپ مڈ وکٹ کے اوپر چھکا لگا کر یہ سنگ میل عبور کیا۔ اس کے ساتھ ہی وہ مردوں کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں 100 چھکے لگانے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے۔
فخر زمان کو اس تاریخی اعزاز تک پہنچنے کے لیے میچ سے قبل صرف ایک چھکے کی ضرورت تھی، کیونکہ وہ پہلے ہی 99 چھکے لگا چکے تھے۔ تاہم یہ کامیابی ان کی انفرادی کارکردگی تک محدود رہی اور وہ زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے۔
فخر زمان 12 رنز بنانے کے بعد ایشان ملنگا کی گیند پر آؤٹ ہوگئے، جبکہ سری لنکا نے کوشال مینڈس کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت میچ میں آٹھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی۔
Lahore 31°C


