اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں خیبر پختونخوا کی بدتر ہوتی ہوئی امن و امان کی صورتحال اور دہشتگردی کے بڑھتے خطرات پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں صوبے میں امن و امان کی خراب صورتحال اور دہشتگردی کے واقعات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفاقی کابینہ نے صوبائی حکومت کی جانب سے اس اہم معاملے میں مبینہ طور پر لاتعلقی پر پریشانی کا اظہار کیا۔
کابینہ نے وزیرِ اعظم کو سفارش کی کہ وہ صدر مملکت کو مشورہ دیں کہ وہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کریں، تاکہ ملکی سلامتی اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
وزیرِ اعظم ہاؤس نے ایمرجنسی کے نفاذ کے لیے اپنی سفارشات صدر مملکت کو ارسال کر دی ہیں۔
صدرِ مملکت نے وزیراعظم کی جانب سے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی سمری پر دستخط کر دیئے۔
Lahore 20°C
Islamabad 20°C


