پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے اپنے پہلے بچے کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے نومولود بیٹے کا نام محمد حمدان بتایا ہے۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسپتال سے ایک تصویر شیئر کی، جس میں وہ اپنے نومولود بیٹے کو گود میں لیے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔ اس پوسٹ کے ذریعے انہوں نے مداحوں کے ساتھ اپنی زندگی کی اس خوشی کو شیئر کیا۔

نیلم منیر نے تصویر کے ساتھ اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ وہ لمحہ ہے جب وہ کسی کی پوری دنیا بن گئیں۔ انہوں نے اپنے بیٹے کو اپنی قبول ہونے والی دعا اور زندگی کی سب سے بڑی نعمت قرار دیتے ہوئے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔

اداکارہ کی جانب سے بیٹے کی پیدائش اور نام کے اعلان کے بعد مداحوں کی جانب سے مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔