اسلام آباد : سپریم کورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کی صحت اور جیل ملاقاتوں سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کروادی گئی۔
عمران خان کی صحت اور جیل میں ملاقاتوں سے متعلق جیل سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ کی جانب سے سپریم کورٹ میں 2 صفحات پر مشتمل رپورٹ جمع کرا دی گئی۔ رپورٹ میں 24 صفحات پر مشتمل اخباری تراشے اور ڈاکٹروں کے ابتک چیک اپ ہسٹری کی تفصیل بھی شامل ہے۔
رپورٹ میں بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی جیل رولز کے تحت ہر منگل کو باقاعدگی سے ملاقات کرائی جاتی ہے اور اب تک 84 ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق عمران خان کا دن میں تین مرتبہ کھانے پینے کی جانچ اور میڈیکل چیک اپ کیا جاتا ہے، جبکہ متعدد سرکاری معالجین بھی ان کا معائنہ کر چکے ہیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ماہرِ امراضِ چشم سے عمران خان کی آنکھ کا علاج بھی کرایا جاتا رہا اور ایک آنکھ تقریباً نارمل ہو چکی ہے۔
رپورٹ میں 4 نومبر 2023 سے 10 اگست 2026 تک 39 مختلف طبی ماہرین کے چیک اپ کی سمری بھی شامل ہے۔ رپورٹ میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ مقدمہ نمٹا دیا جائے۔
رپورٹ میں بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دی گئی یقین دہانی کا بھی حوالہ دیا گیا ، جس میں سلمان اکرم راجہ نے کہا تھا کہ ملاقات کے بعد جیل کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو نہیں کریں گے ۔ رپورٹ کے مطابق عدالتی حکم کے باوجود میڈیا ٹاک کرکے اس کی خلاف ورزی کی گئی۔
Lahore 36°C
Karachi 31°C
Islamabad 35°C


