ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا ایک بار پھر اپنی نجی زندگی سے متعلق قیاس آرائیوں کے باعث خبروں میں ہیں، جہاں انہوں نے ساتھی اداکارہ کومل رانی سوارنکر کے ساتھ مبینہ تعلقات کی افواہوں پر اپنا مؤقف پیش کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گووندا اور کومل رانی سوارنکر حال ہی میں لال باغ چہ راجا کے دورے پر ایک ساتھ نظر آئے، جس کے بعد دونوں کے درمیان تعلقات سے متعلق مختلف چہ مگوئیاں سامنے آئیں۔
گووندا نے اس معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ کومل رانی کے ساتھ اپنے تعلق کو پیشہ ورانہ نوعیت کا سمجھتے ہیں۔ ان کے مطابق دونوں اپنی فلم ’روپا‘ کی کامیابی کے لیے دعا کرنے لال باغ چہ راجا گئے تھے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ اگر کسی قسم کا افیئر ہے بھی تو یہ ان کی ذاتی زندگی کا معاملہ ہے۔
دوسری جانب گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا بھی حال ہی میں انسانی بے وفائی کے حوالے سے ایک طنزیہ بیان دے چکی ہیں، جس کے بعد اداکار کی نجی زندگی ایک مرتبہ پھر بھارتی میڈیا میں زیرِ بحث ہے۔
Lahore 34°C
Karachi 33°C


